ابنا: ليبيا کے انقلابيوں کے ايک کمانڈر ناصر الحامدي نے بتايا ہے کہ انقلابيوں نے شہر تيجي کا محاصرہ کر ليا ہے اور جلد ہي شہر پر قبضہ کر ليا جائے گاـ
يہ جبل غربي نامي صوبے کا اہم شہر ہے جبکہ چند ديگر شہروں پر گزشتہ ہفتے انقلابيوں نے قبضہ کر ليا ـ دوسري جانب بنغازي ميں انقلابيوں اور قذافي کے فوجيوں کے درميان لڑائي ميں چار افراد کے مارے جانے کي خبر ہے -
يہ لڑائي اس وقت شروع ہوئي جب قذافي کے فوجيوں نے بن غازي پر حملہ کرديا - رپورٹ کے مطابق انقلابيوں نے يہ حملہ پسپا کرديا ہے - ليبيا ميں سترہ فروري سے قذافي حکومت کے خلاف تحريک چل رہي ہے اور جھڑپوں ميں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہيں ـ انقلابيوں کے ايک رہنما عبد الحکيم السبہاوي نے اعلان کيا ہے کہ مرنے والوں کي تعداد پينتيس ہزار تک پہنچ گئي ہےـ ان ميں پندرہ ہزار قذافي کے فوجي اور بيس ہزار انقلابي شہري شامل ہيں - زخيوں کي تعداد بھي ہزاروں ميں بتائي جاتي ہےـ
............
/169